Friday, October 4, 2019

کرپشن ملوث بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کے گھیرا تنگ

 کرپشن کیس میں بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا
کرپشن کیس میں بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ نیب حکام نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب لندن میں موجود پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اویس مظفر اور ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے بابر غوری کا ریکارڈ برطانوی حکام کو فراہم کردیا۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکام نے گزشتہ ہفتے نیب حکام سے عمران فاروق قتل کیس ، ٹڈاپ کیس اور ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ملاقات کرکے ریکارڈ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی اور لندن میں موجود ملزمان کا ریکارڈ بھی مانگا تھا۔

اس پر نیب حکام نے کرپشن کے مقدمات میں مطلوب لندن میں موجود ملزمان کا ریکارڈ برطانوی حکام کو فراہم کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی حکام نے عمران فاروق قتل کیس، ٹڈاپ کیس اور ایم کیوایم منی لانڈرنگ کیس پر ایف آئی اے حکام سے بھی ملاقات کی ہے اور کرپشن کیسز کی تفصیلات مانگی ہیں تاہم ایف آئی اے حکام نے تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر بلدیات اویس مظفر ٹپی اور سابق ایڈمنسٹریٹر ثاقب سومرو کیس کا ریکارڈ فراہم کیا گیا ہے جب کہ نیب حکام نے برطانوی حکام کو سابق ایم کیو ایم سینٹر بابر غوری کی تفتیش سے بھی آگاہ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31MyfQ5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times