
برطانوی موسیقار پیٹر گبرائیل نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی رہنماؤں کی مالی مفادات کے تحت خاموشی مجرمانہ ہے ۔ آخر کب تک اس ظلم و ستم کو برداشت کرکے چپ رہا جاسکتا ہے۔
برطانوی سماجی کارکن اور موسیقار پیٹر گبرائیل نے ویڈیو پیغام کے ذریعے اقوام عالم کا ضمیر جھنجوڑتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے بعد اب کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہورہی ہے اور کوئی بھی اس حوالے سے نوٹس لینے والا ہے۔
برطانوی موسیقار نے کہا کہ عالمی رہنماؤں کو مالی مفاد عزیز ہے لیکن انسانیت نہیں۔ سمجھ نہیں آتا کہ آخر کب تک لب سلے رہیں گے۔ ضرورت آگئی ہے کہ اب نہتے اور مظلوم کشمیریوں کی لیے آواز اٹھائی جائے اور انہیں ان کے حقوق دیے جائیں کیونکہ ظلم دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Vdx7ml
0 comments: