Saturday, January 9, 2021

انڈونیشیا کے قونصل جنرل کراچی میں انتقال کر گئے

انڈونیشیا کے قونصل جنرل

انڈونیشیا کے قونصل جنرل کراچی میں انتقال کر گئے، سفارت خانے نے بھی تصدیق کر دی۔

قونصل جنرل توتوک پریانامتو گزشتہ روز کراچی کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کر گئے، توتوک عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ قونصل جنرل کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، انھیں ایک ہفتہ قبل سینے میں تکلیف پر اسپتال لایا گیا تھا۔

انڈونیشیا کے قونصل جنرل 3 سال سے کراچی میں تعینات تھے، ان کی میت سرد خانے منتقل کر دی گئی ہے، سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ این او سی ملنے پر قونصل جنرل کی میت انڈونیشیا لے جائی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3oAAeT6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times