
عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ اقدام خصوصی طورپر ہمارے اوور سیز ورکرز کے لیے اٹھایا جا رہاہے۔
کل ہم بین الاقوامی پروازوں کیلئےجزوی طور پرفضائی حدودکھولیں گے۔یہ اہتمام خاص طورپرہمارےان اوورسیز مزدوروں کیلئےکیا جارہاہےجو سب سےزیادہ وباء کی زد میں آئےمگراپنےحوصلےسےقوم کےفخرکاسامان بنے۔ گھرواپسی پر ہم آپکاخیرمقدم کرتےاوریقین دلاتے ہیں کہ ہماری حکومت سےجوکچھ بھی بن پڑا کرے گی۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 20, 2020
انہو ں نے مزید کہا کہ واپس آنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت ہر طرح سے سہولت فراہم کرے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ عالمی وبا کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے سب سے زیادہ مشکلات برداشت کیں۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کے ممالک نے اپنا فضائی آپریشن بند کر دیا تھا جس کی وجہ سے مختلف ممالک میں ہزاروں پاکستانی پھنس کر رہ گئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2YV72dI
0 comments: