Tuesday, January 26, 2021

ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا گیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا گیا

امریکی ایوان کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذہ کا آرٹیکل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینیٹ میں کارروائی کا آغاز 8 فروری سے ہو گا اور ایوان بالا فیصلہ کرے گا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا مواخذہ یا انہیں دوسری بار صدارتی امیدوار بننے سے روکا جائے یا نہیں۔

یہ واضح نہیں ہے کہ کارروائی کیسے ہو گی اور وہ کب تک چلے گیں یا ہر فریق گواہ کو کال کرنے کا اہل ہو گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا امریکی انتخابی امداد روکنے کا اعلان

واضح رہے کہ ایوان زیریں ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی دو بار منظوری دے چکا ہے۔ سابق صدر پر امریکی کیپٹل ہل میں ہونے والے فساد کو بھڑکانے کا الزام ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iMJZeJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times