Monday, January 25, 2021

جے یوآئی ف کی فارن فنڈنگ کے خلاف درخواست تیار کر لی

جے یوآئی ف کی فارن فنڈنگ کے خلاف درخواست تیار کر لی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف کی فارن فنڈنگ کے خلاف درخواست تیار کر لی۔

رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کی جانب سے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔ درخواست کے متن کے مطابق جے یو آئی رہنما حافظ حسین احمد نے لیبیا اور عراق سے امداد لینے کا اعتراف کیا۔

حافظ حسین احمد کے مطابق معمر قذافی اور صدام حسین سے ملنے والی امداد کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان اور پارٹی کے کئی سینئر رہنما تواتر سے عراق اور لیبیا کا دورہ کرتے رہے ہیں۔

درخواست متن کے مطابق مولانا شیرانی نے پارٹی کی مجلس شوریٰ میں معاملے اٹھایا لیکن کوئی جواب نہ ملا۔

واضح رہے یہ فارن فنڈنگ کے حوالے سے ایک کیس وزیر اعظم عمران خان کے خلاف بھی الیکشن کمیشن کے پاس موجود ہے جسے شروع کرنے کے لیے پی ڈی ایم کی جانب سے دباؤ ڈالا جا رہا ہے اور گزشتہ دنوں پی ڈی ایم نے اس حوالے سے الیکشن کمیشن دفتر کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ylm50p

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times