Sunday, January 17, 2021

حفظ کرنے والے بچوں کو جلسوں میں لانا مناسب نہیں، طاہر اشرفی

حفظ کرنے والے بچوں کو جلسوں میں لانا مناسب نہیں، طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا اقتدار مولانا فضل الرحمان سے بہت دور ہے البتہ وہ چاہیں تو انہیں حلوہ، پیزا اور قہوہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ حفظ کرنے والے بچوں کو بسوں میں بھر کر جلسوں میں لانا مناسب نہیں، اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی تواضع کریں گے۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کرامت ہے کہ سب کو فلسطین یاد آرہا ہے، فتوے بازی کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، ناموس رسالت پر پہرہ دیں گے۔

طاہر محمود کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اجمل قادری کہتے ہیں کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی مشاورت سے اسرائیل گئے، اگر مشاورت سے نہیں گئے تو اجمل قادری کے خلاف کیا کارروائی ہوئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3ilhbKl

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times