Sunday, January 17, 2021

بھتہ طلب کرنے والا مطلوب ملزم گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

 بھتہ طلب کرنے والا مطلوب ملزم گرفتار، اسلحہ بھی برآمد

پولیس نے بلڈر سے بھتہ طلب کرنے والے مطلوب ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق گرفتار مبینہ بھتہ خور ایوب نے ایک ماہ قبل ساتھیوں کے ساتھ مل کر یونیورسٹی روڈ پر بلڈر سے بھتہ مانگا تھا، ملزم ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھتہ وصولی کے لیے باکڑا ہوٹل اور آٹا چکی پر بھی فائرنگ کر…

پولیس نے بتایا کہ بلڈر کو بھتے کی پرچی اور پستول کی گولیاں دینے میں ملوث ملزم کے دو ساتھی اس سے پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں جن کا تعلق گینگ وار احمد مگسی گروپ سے ہے جب کہ ساتھیوں کی گرفتاری کے بعد ملزم ایوب روپوش ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا جب کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3bOTgSg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times