
ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کا نگران حکومت پر شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخاب نہ کروانے کا الزام دفن ہوگیا ہے، یہ بڑی کامیابی ہے جس کا عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2018 میں این اے 193 میں مسلم لیگ (ن) کا کوئی انتخابی امیدوار نہیں تھا، گزشتہ روزپہلی بار اس حلقے سے 53000 ووٹ لیے ہیں جس پر ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ووٹرز نے مسلم لیگ (ن) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراطلاعات نے عمران خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آگے آگے دیکھو ہوتا ہے کیا، گھڑی چور فتنے، جیت جائیں تو فتح کا جشن اور ہار جائیں تو الیکشن کمیشن کے باہردھرنا اور الزامات؟
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/oFYH2M8
0 comments: