
پیپلز پارٹی کے سینیر رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر کہتے ہیں بلاول بھٹو کے ترجمان کے عہدے سے استعفی دیا ہے پیپلز پارٹی سے نہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں مصطفیٰ کھوکھر نے لکھا بلاول کے ساتھ ہر حال میں کھڑا ہوں اور رہوں گا،اپنے وقت میں ترجمان کے عہدے پر رہتے ہوئے مکمل ایمانداری،خلوص اور پارٹی اور ملک کے وسیع تر مفاد میں کام کیا ۔
I have resigned from the position of spokesperson to the chairman, not from #PPP. Will stand by BBZ through thick and thin. In my years as his spokesperson, have given counsel with honesty, sincerity and in the best interests of the country and the party.
— Mustafa Nawaz Khokhar (@Mustafa_PPP) December 12, 2020
واضح رہے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی فیصلوں پر اختلافات پر بطور ترجمان چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم میڈیا میں ان کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں بھی گردش کررہے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2LjCFur
0 comments: