
مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیح صرف شہباز شریف کا احتساب ہی کیوں ہے؟مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ادویات، آٹا اور چینی چوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ جبکہ شہبازشریف کے خلاف اب تک کچھ ثابت نہیں ہو سکا لیکن آٹا، چینی چوروں…
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ٹیبل پر پاکستان کو ترقی دینے کی کوئی فائل نہیں اور سلیکٹڈ جب کرسی پر بیٹھتا ہے تو ٹیبل پر شہباز شریف کی فائل ہوتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کوعمران خان کے حکم پر ڈاکٹر تک رسائی نہیں دی گئی، حکومت کی ترجیح صرف شہباز شریف کا احتساب ہی کیوں ہے ؟ نواز شریف روزانہ کی بنیاد پر بیٹی کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا استعمال کر کے شہباز شریف پر الزامات عائد کیے گئے اور جھوٹے الزامات کے باوجود عدالت کا سامنا کیا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس، مالم جبہ اور بلین ٹری منصوبے میں ایک شخص مفرور ہے جبکہ سلیکٹڈ ٹولہ آج ہچکولے کھا رہا ہے اور ڈر، خوف میں مبتلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا چند لوگ کہہ دیں میں گھر چلا جاؤں گا لیکن آج 22 کروڑعوام آپ سے گھر جانے کا کہہ رہی ہے۔ وہ چھپ چھپ کر ٹی وی لگا کر مریم نواز کی ریلی دیکھتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3lVbK4L
0 comments: