Sunday, March 29, 2020

محکمہ صحت سندھ کی کورونا وائرس کے باعث سندھ میں دوسری ہلاکت کی تصدیق

محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس سے صوبے میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کردی ہے
محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس سے صوبے میں دوسری ہلاکت کی تصدیق کردی۔

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو کے مطابق اب تک جاں بحق ہونے والوں دونوں افراد نمونیہ کا بھی شکار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک شخص کی عمر 83 اور دوسرے کی 70 سال تھی۔

دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے جانے والی مسافر ٹریفک پر پابندی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب کی سرحد پر مسافر بسیں اکٹھی ہو رہی ہیں، ان بسوں کو سندھ سے جانے یا داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ سے پنجاب جانے والے مسافر گاڑیوں کو واپس کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ حکومت کا جیلوں سے قیدیوں کو عارضی رہائی دینے کا فیصلہ، سنگین مقدمات کے مجرموں پر یہ رعایت نہیں

ادھر لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں موجود افراد لوڈ شیڈنگ سے بھی پریشان ہیں، نارتھ کراچی اور شادمان میں لوڈ شیڈنگ شروع ہوگئی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران بجلی کی ترسیل بحال رکھنے کا حکم دیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WYgBJw

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times