Monday, December 7, 2020

تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی، مریم نواز

تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جس طرح سے گزشتہ روز نکلا پوری دنیا نے دیکھا۔ عوام پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور سابق وزیر…

انہوں نے کہا کہ لاہور کے جلسے سے حکومت کی جان نکلی ہوئی ہے۔ کیا کبھی سنا ہے کسی جلسے پر 3، 3 ہزار ایف آئی آر کاٹی گئی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم میں تمام آپشن زیر غور ہیں اور اس حوالے سے آج کا اجلاس اہم ہے۔ تحریک کو عوام لیڈ کر رہی ہے اور یہ عوام کو مشکلات سے نکالنے کی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک حکومت کو گھر بھیج کر ہی ختم ہو گی۔ قانون اور آئین کی باتیں حکومت کو زیب نہیں دیتیں اور میں کسی حکومتی ترجمان کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gswDTN

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times