Monday, December 14, 2020

کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، فردوس عاشق اعوان

کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے خاتمے کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا مشن کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہے اور حزب اختلاف مفاد پرستی کی سیاست چھوڑ کر عوام اور ملکی مفاد کی بات کریں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ راجکماری کے چہرے سے شکست کے آثار چھلک رہے ہیں اور حزب اختلاف کا کرپٹ ٹولہ عوامی ہمدردی کے لیے صفائیاں پیش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے اپنے مسائل کے حل کے لیے نمائندوں کو اسمبلیوں میں بھیجا ہے لیکن کرپٹ ٹولے نے ہمیشہ ذاتی مفادات کی سیاست کی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/37hxcwI

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times