
قومی احتساب بیورو (نیب) نے شریف گروپ کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) محمد عثمان کو گرفتار کر لیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عثمان کو شریف خاندان کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں پکڑا گیا ہے تاہم سرکاری سطح محمد عثمان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عثمان کے خلاف نیب کے پاس اہم ثبوت ہیں، وہ شریف خاندان کے اکاؤنٹس مینج کیا کرتے تھے اور ان پر منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام لگایا ہے کہ محمد عثمان کو خفیہ مقام پر منتقل کر کے حبس بےجا میں رکھا گیا ہے۔
محمد عثمان کے بھائی نے ان کی بازیابی کے لیے تھانا سمن آباد میں درخواست بھی دے دی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DcxQzu
0 comments: