Thursday, December 10, 2020

فیس بک کے خلاف مقدمہ درج

نیویارک کی مقامی عدالت میں فیس بک کے خلاف مقدمہ درج

مارکیٹ میں تسلط قائم رکھنے کے لیے اپنے حریفوں کے خلاف مبینہ طور پر استحصالی حکمت عملی اپنانے کے الزام میں سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ فیس بک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

فیس بک کے خلاف یہ مقدمہ امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے نیویارک کی مقامی عدالت میں میں دائر کیا گیا ہے۔ آٹارنی جنرل آف نیویارک لیٹیٹا جیمز کی جانب سے دائر کیے گئے مقدمے میں کہا گیا ہے کہ فیس بک نے صارفین کے حقوق غصب کرتے ہوئے اپنے حریفوں سے مسابقت ختم کرنے اور اپنی اجارہ داری قائم کرنے کے لیے غیر قانونی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔

مقدمے میں مزید کہا گیا ہے کہ فیس بک کی جانب سے حریف کمپنیوں کو کمزور کر کے ان کی جبری خریداری کے اس استحصالی عمل کو روکنا ضروری ہے تاکہ مارکیٹ میں سرمایہ داروں کا اعتماد بحال ہوسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ ہارنے کی صورت میں فیس کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو فروخت کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے۔ فیس بک نے 2012 میں انسٹاگرام کو ایک ارب ڈالر جبکہ واٹس ایپ کو 2014 میں 19 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔خیال رہے کہ رواں سال مئی میں فیس بک نے دنیا کی مقبول ترین اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنے والی کمپنی گفی کو بھی خرید لیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے گفی کمپنی کے حصص 4 سو ملین ڈالرز میں خرید کر اس کی ملکیت حاصل کرلی تھی، جس کے بعد دنیا کی تین بڑی کمپنیاں انسٹاگرام، واٹس ایپ، گفی فیس بک کی زیر ملکیت آگئی تھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3435eCT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times