Saturday, February 23, 2019

بین لاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

ین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں12ڈالرکی کمی ہوئی
بین لاقوامی گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 12 ڈالرکی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 250 روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالرکی کمی سے گھٹ کر1323 ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ قیمت میں250 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 214 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے فی تولہ سونے کی 69100 روپی سے گھٹ کر 68850 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 59242 روپے سے گھٹ کر 59028 روپے ہوگئی۔

چاندی کی فی تولہ قیمت 880.00 روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت 754.45 روپے پرمستحکم رہی ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BNWcf9

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times