
برطانوی ایئرلائن ورجن اٹلانٹک نے پاکستان میں فضائی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور اس کی پہلی پرواز پاکستان پہنچ گئی ہے۔برطانو ی ایئر لا ئن ورجن اٹلانٹک کی پہلی پرواز آج صبح اسلام آباد پہنچ گئی۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے برطانوی ہائی کمشنر کے ہمراہ ورجن ائیر لائن کو خوش…
ورجن ائیر لائن کی پہلی فلا ئٹ مانچسٹر سے 208 مسافروں کو لے کراسلام آباد پہنچی، بر ٹش ایئرلائن کے بعد ورجن ایئرلائن بر طا نیہ کی دوسری بڑی ائیر لائن ہے۔
اس موقع پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ورجن ائیر لائن نے پاکستان کے لیے پروازوں کا سلسلہ شروع کیا، بین الاقوامی ایئرلائنز کی بحالی سے تجارت سمیت سیاحت بڑ ھے گی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان اور برطا نیہ کے تعلقات مضبوطی کی طر ف گامزن ہیں۔
زلفی بخاری نے یہ بھی کہا کہ ورجن اٹلانٹک کو ہفتہ وار 8 پروازوں کی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی ہے، برطانوی ایئر لائن پاکستان کے لیے جدید ایئربس اے 332 استعمال کرے گی۔
اس موقع پر ورجن اٹلانٹک کی پاکستان لینڈنگ پر برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کو مبارکباد دی ہے۔
Bauhat Mubarak ?? ! With @sayedzbukhari at touch-down of the first @VirginAtlantic flight. From 0 ?? flights to 20 a week is a sign of confidence in Pakistan #UKPakDosti pic.twitter.com/fS9hfOHINM
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) December 11, 2020
کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے تحریر کیا ’بہت مبارک ہو پاکستان‘۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3753zyA
0 comments: