Wednesday, September 2, 2020

لداخ: بھارت اور چین کے درمیان دوبارہ جھڑپیں، بھارت کو ایک بارپھر ناکامی کا سامنا

 بھارت اور چین کے درمیان جھڑپیں
بھارت اور چین کے درمیان گلوان ویلی میں دوبارہ سرحدیں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

بھارت اور چین کے درمیان گلوان ویلی میں تصادم کے بعد پینگونگ تسو جھیل کے جنوب میں جھڑپیں ہوئیں۔

بھارتی حکومت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ چینی افواج نے پہلے سے ہوئی رضامندی کی خلاف ورزی کی اور چینی فوج نے سرحد پر موجودہ صورتحال بدلنے کی ایک اور کوشش کی۔ پینگونگ جھیل کے جنوبی کنارے پر چینی فوج ہتھیاروں کے ساتھ آگے بڑھی تو بھارتی فوج نے انہیں پیچھے کرنے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوگئے۔

چینی وزارت خارجہ نے بھارت کے الزامات کو مسترد کردیا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین سرحدی فوجی لائن آف ایکچوئل کنٹرول کی سختی سے پاسداری کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ چینی فوج نے جس جگہ سے سرحد کے اندر دراندازی کرنے کی کوشش کی تھی اس جگہ پر اب ہندوستانی فوج نے پوزیشن کافی مضبوط کر لی ہے۔

واضح رہے کہ 15 جون کو بھی چینی فوجیوں نے وادی گلوان میں اسی طرح کی دراندازی کی تھی جس دوران پُرتشدد جھڑپوں میں بھارت کے 20 فوجی ہلاک ہوئے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EYe0Z8

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times