Tuesday, November 16, 2021

کپتان بابر اعظم اور آلراؤنڈر شعیب ملک کے کورونا ٹیسٹ منفی

 کپتان بابر اعظم اور آلراؤنڈر شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور آلراؤنڈر شعیب ملک کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کپتان بابر اعظم اور آلراؤنڈر شعیب ملک نے ڈھاکہ کے ٹیم ہوٹل میں قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

کپتان بابر اعظم اور شعیب ملک آج قومی اسکواڈ کے ہمراہ ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گے۔ اسکواڈ آج ڈھاکہ میں مسلسل تیسرے روز ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا، ٹریننگ سیشن مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:45 بجے شروع ہوگا۔

قومی اسکواڈ آج بھی تین گھنٹے کا بھرپور ٹریننگ سیشن کرے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3wS26qS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times