دنیا کے معروف ترین انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی آج بائیسویں سالگرہ ہے اور گوگل نے اپنی سالگرہ پر ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔
آج سے ٹھیک بائیس برس قبل سات ستمبر انیس سو اٹھانوے کو گوگل کا قیام عمل میں آیا۔
اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے دو طالب علموں کی ایجاد آج انٹرنیٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ استعمال ہونے والا سرچ انجن ہے۔
دوسروں کو معلومات دینے والا گوگل خود اپنی سالگرہ سے واقف نہیں ۔
دو ہزار چھ سے اس نے اپنی سالگرہ ستائیس ستمبر کو منانا شروع کی تاہم اس سے قبل گوگل اپنی سالگرہ 26 ستمبر کو منارہا تھا۔
گوگل نے اپنی چھٹی سالگرہ 7 ستمبر کو منائی تھی اور اس سے پہلے یہ سالگرہ 8 ستمبر کو منائی گئی تھی۔
گوگل نے 2013 میں تسلیم کیا کہ اس نے چار مختلف تاریخوں پر سالگرہ منائی ہے تاہم اب یہ سالگرہ کئی سالوں سے 27 ستمبر کو ہی منائی جارہی ہے اور یہ وہ دن ہے جب گوگل نے 2002 میں پہلی بار اپنی سالگرہ کے لیے ڈوڈل کا استعمال کیا تھا۔
گوگل کو شروعات میں یاہو اور آسک جیویز جیسے مشکل حریفوں کا سامنا رہا تاہم اس نے جلد ہی ایک سیکنڈ کے دوران 63 ہزار ویب سرچز کے ساتھ سرچ انجن کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنا لیا۔
گوگل کا لفظی مطلب آن لائن کسی چیز کو ڈھونڈنا ہے اور یہ دیکھتے ہی دیکھتے اتنا مقبول اور بڑے پیمانے میں استعمال ہونے لگا کہ 2006 میں آکسفورڈ انگلش لغت میں اسے شامل کر لیا گیا۔
گوگل دنيا کی ايک سو پچاس سے زائد زبانوں ميں اپنی سروسز انجام دے رہا ہے اور دنیا بھر میں ايک ارب سے زائد صارف گوگل سروسز سے فائدہ اٹھا رہے ہيں۔ دنیا بھر میں موجود اس کے دفاتر میں قریباً پچاس ہزارسے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2G6PhTB
0 comments: