Friday, January 6, 2023

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کسی بھی قیمت پر تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے: چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا
الیکشن کمیشن نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹر لسٹ پر کرانے کی ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ تیاری نہ ہونے پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ کے دلائل کا حق ختم کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات کسی بھی قیمت پر تاخیر کا شکار…

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے کہا ہےکہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوسکتی، سیاسی جماعتوں کی بلدیاتی انتخابات وقت پر کرانے پر توجہ نہیں ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں کراچی حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق دوہری الیکٹورل فہرستوں کے معاملے پر ایم کیو ایم کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے وکیل سے کہا کہ آپ مختلف فورمز پرگئے لیکن پہلے کبھی یہ مسئلہ نہیں اٹھایا، آپ سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں گئے لیکن یہ معاملہ پہلی بار اٹھایا ہے، کوئی اور بھی مسئلہ ہے تو وہ بھی آج ہی اٹھالیں تاکہ ہم اکٹھے سن لیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ایم کیو ایم کے وکیل سے کہا کہ آپ غلط بیان دے رہے ہیں کہ دوہرے الیکٹورل رولز استعمال ہورہے ہیں، ہم آپ کی بات کو مسترد کرتے ہیں کہ دوہرے الیکٹورل رولز پر الیکشن ہورہے ہیں، آپ سمجھتے ہیں کہ آپ الیکشن میں تاخیرکروالیں گے، آپ کے اب تک کے دلائل غیر متعلقہ ہیں۔

سکندر سلطان راجا کا کہنا تھا کہ کراچی کے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر نہیں ہوسکتی، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد ایم کیو ایم کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/CrYc1X0

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times