وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی اسکول، کالج اور ایچ 9 میں واقع یونیورسٹی کو عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد سیل کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں وفاقی وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کو کورونا وائرس کے دو کیسز رپورٹ ہونے پر بند کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں اداروں میں ڈس انفیکشن اور ٹیسٹگ کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کو کورونا ایس اوپیز پرعمل یقینی بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایات کی گئی ہے۔
دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ سندھ میں گزشتہ روز کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 3 تھی جو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 اعشاریہ 6 ہو گئی ہے۔
انہوں نے عوام سے احتیاط کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کم ہوا ہے،ختم نہیں۔
خیال رہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے مزید 6 افراد جاں بحق جب کہ 251 متاثر ہوئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/30iFkt5
0 comments: