وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے قومی اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہٰی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم سب پر اداروں کا احترام ضروری ہے۔ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اتحادی جماعت سے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں۔
اسپیکر صوبائی اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا کہ اپوزیشن اداروں کو متنازعہ بنا کر مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ یہ وقت منفی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد اور اتفاق کا ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے اے پی سی کا ناٹک ناکام رہا۔
ملاقات میں دونوں رہنماوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے کے کیے گئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3473acu
0 comments: