Friday, December 28, 2018

فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں 6.9 شدت کا زلزلہ

فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں 6.9 شدت کا زلزلہ
فلپائن کے جنوبی جزیرے منڈاناؤ میں آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں فلپائن اور انڈونیشیا کے ساحلوں پر سونامی کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی، اس سے قبل شدت 7.2 بتائی گئی تھی، جسے بعد میں درست کرلیا گیا۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز فلپائن سے 84 کلومیٹر جنوب مشرق میں 59 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم سونامی کا خطرہ ضرور ظاہر کیا گیا ہے۔

پیسفک سونامی وارننگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فلپائن اور انڈونیشیا کے ساحلوں پر سونامی کی تباہ کن لہریں اٹھنے کا امکان ہے۔

تاہم زلزلے کے نتیجے میں امریکی ریاست ہوائی میں سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2SsuBWT

0 comments:

Popular Posts Khyber Times