Thursday, August 6, 2020

ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جواں عمر لڑکی کی جان لے لی، اندوہناک واقعہ سے گاؤں کی فضا سوگوار

ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور جواں عمر لڑکی کی جان لے لی
پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے جواں عمر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

پنجاب کے ضلعی صدر مقام ٹوبہ ٹیک سندھ کی تحصیل کمالیہ کے علاقے خورشید آباد میں بائیس سالہ نوجوان لڑکی ہاتھ میں پستول تھامے ویڈیو بنا رہی تھی کہ اسی دوران گولی چل گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاک کیلئے بنائی جانے والی ویڈیو کے دوران گولی چلنے سے لڑکی جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان میں ٹک ٹاک کے صارفین کی تعداد لاکھوں میں ہے جو دوسروں کو متاثر کرنے کے لیے خطرناک ویڈیو بنا کر اُسے اپنی آئی ڈی سے ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کرتے ہیں۔

یہ معاملہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی سینکڑوں نوجوان خطرناک ویڈیوز بنانے کے چکر میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

رواں سال میں اب تک صرف پاکستان میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے دوران 10 سے زائد نوجوانوں کی اموات ہوئیں، جن میں سے متعدد واقعات پستول ہاتھ میں لے کر ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران پیش آئے جبکہ نہر ، دریا یا سمندر میں تیراکی کرنے کے چکر میں بھی نوجوان اپنی قیمتی جانوں کا خاتمہ کرچکے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EZIeey

0 comments:

Popular Posts Khyber Times