نیب کی جانب سے مریم نواز کو لاہور آفس میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق مریم نواز کو تمام دستاویزات 11 اگست کو ہمراہ لانے کا کہا ہے۔
مریم نواز کو اراضی سے متعلق تفصیلات جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔ نیب نے ہدایت کی ہے کہ اراضی کی خریداری پر کتنا ٹیکس اور کتنی ڈیوٹی ادا کی مکمل تفصیلات فراہم کی جائیں۔
نیب نے مسلم لیگ کی مرکزی صدر سے یہ تفصیلات بھی طلب کی ہیں کہ حاصل کی گئی زمین کس مقصد کیلئےاستعمال کی جارہی ہے۔
قومی احتساب بیورو(نیب) نے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کو11 اگست کو طلب کیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ مریم نواز سے دوران تفتیش ان سے آمدن کےذرائع اور زمین کی تفصیلات کے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔
مریم نواز چوہدری شوگرملز کا بھی کیس ہے جس میں وہ ضمانت پر رہا ہیں۔ نیب کا موقف ہے کہ ن لیگی رہنما نے چوہدری شوگر ملز کے جعلی اکاونٹس چلانے میں اہم کردار ادا کیا اور نیب ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی کارروائی کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
مریم نواز ایون فیلڈ(لندن فلیٹس) ریفرنس میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں 7 سال قید کی سزا دی گئی مگر اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی سزا معطل کر رکھی ہے۔
حکومت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈال رکھا ہے اور ان کا پاسپورٹ بھی لاہور ہائی کورٹ کے پاس جمع ہے۔
اس سے قبل نیب نے مریم نواز کو2019 میں شوگر ملز کیس میں گرفتار بھی کیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو نیب حکام نے چوہدری شوگر ملز کیس میں آٹھ اگست کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد اور پی ایم ایل (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے لیے گئی تھیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DLOCFm
0 comments: