Thursday, August 6, 2020

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بادش کا امکان، متعدد علاقوں میں بجلی غائب

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز بارشوں کا امکان ہے
کراچی میں جمعرات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

بارش کے بعد شہر کے بعض نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ بارش برستے ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تیز بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔

کراچی میں بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی علاقوں میں 10 سے 15 گھنٹے سے بجلی غائب ہے۔

ادھرترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے جبکہ نشیبی اور کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3fAtMWZ

0 comments:

Popular Posts Khyber Times