Saturday, August 8, 2020

پولیس کے 55 اہلکار ملازمت سے فارغ، آئی جی سندھ کی ہدایات

آئی جی سندھ کی ہدایت پر 55 پولیس اہلکار معطل کر دیئے گئے ہیں
آئی جی سندھ کی ہدایات پر ایس ایس پی نوابشاہ نے پولیس کے 55 اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ 55 اہلکاروں کو سپریم کورٹ کے حکم اور آئی جی سندھ کی ہدایات کے مطابق برطرف کیا گیا ہے۔

سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس تنویر حسین کا کہنا تھا کہ برطرف اہلکاروں کی تنخواہیں روکنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط ارسال کردیا گیا ہے۔

ایس ایس پی تنویر حسین تنیو کے خط کی کاپی اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی، برطرف اہلکاروں پر 2014 میں سفارشی بنیاد پر بھرتی ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XG7EUS

0 comments:

Popular Posts Khyber Times