Saturday, August 8, 2020

مانچسٹر ٹیسٹ: پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

 پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

اولڈٹریفڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے بٹلر اور ووکس کی شاندار بلے بازی کی بدولت 277 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

اس جیت کے ساتھ انگلینڈ کو تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستانی ٹیم 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اظہر علی الیون نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 277 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی طرف سے یاسر شاہ نے سب سے زیادہ 33 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ نے 3 جبکہ کرس ووکس نے 2وکٹیں لیں۔

تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کے تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا ئے تھے۔

اس سے پہلے قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 107 رنز کی برتری پر کیا تھا، پہلی اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرنے والے اوپنر شان مسعود دوسری اننگز میں بغیر کھاتا کھولے اسٹورٹ براڈ کی باہر جاتی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ان کے بعد عابد علی ڈوم بیس کو جارحانہ شاٹ مارنے کی کوشش میں 20 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ بابر اعظم 5 کے انفرادی اسکور پر کرس ووکس کی گیند پر سلپ پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

کپتان اظہر علی 54 گیندوں پر 18 رنز بنانے کے بعد کرس ووکس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

پاکستان کے 326 رنز کے جواب میں تیسرے روز انگلینڈ کی ٹیم 219 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

مانچسٹر اولڈٹریفڈ کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے 96 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا۔

اس دوران انگلش بلے باز اولی پاپ ففٹی بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کی اننگز کا خاتمہ نسیم شاہ کے ہاتھوں ہوا۔

جس کے بعد انگلش ٹیم کا کوئی بھی بلے باز کھل کر نہ کھیل سکا اور یکے بعد دیگرے انگلینڈ کی وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

انگلینڈ کی جانب سے اولی پاپ 62، بٹلر 38 اور اسٹورٹ براڈ 28 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے چار، شاداب اور عباس نے دو دو جب کہ شاہین اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2XJ0Ju3

0 comments:

Popular Posts Khyber Times