Saturday, August 8, 2020

صوابی میں گھریلو جھگڑا 3 افراد کی جان نگل گیا

صوابی میں گھریلو جھگڑا 3 افراد کی جان نگل گیا
خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق صوابی میں فائرنگ کا واقعہ گھریلو جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ جس میں گولیاں لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشوں کا قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز صوابی کے علاقے کندہ چم میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

دو روز قبل کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ ون فائیو اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔

کراچی ٹیکنو سٹی کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت اسلم اورزخمی کی وقار کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ مددگار ون فائیو کے اہلکاروں نے کی۔ دوپارٹیوں کے درمیان لین دین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا اورمددگار ون فائیو کے اہلکار سمجھے واردات ہورہی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2DQd8pe

0 comments:

Popular Posts Khyber Times