Monday, January 16, 2023

شہبازشریف کے بھارتی وزیراعظم سے متعلق بیان کو سن کر دھچکا لگا: فواد چوہدری

فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کے بھارتی وزیراعظم مودی سے متعلق بیان کو سن کر دھچکا لگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنا پاکستانی کی پالیسی میں شامل نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات کیلیے تیار ہیں: وزیر اعظم

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کو کشمیر بیچنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، مودی حکومت مقبوضہ کشمیر کی پہلے والی آئینی حیثیت کو بحال کرے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/fKV9wsS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times