Friday, August 14, 2020

آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک پاکستان کی حفاظت کریں گے: امیرجماعت اسلامی سراج الحق

آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک پاکستان کی حفاظت کریں گے-
جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان کشمیر اور فلسطین کی آزادی کیلئے ضروری ہے۔

پاکستان کو ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بنانے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے منصورہ لاہور میں پرچم کشائی کی اور تقریب سے خطاب کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت ہے، یہ ایک جغرافیہ ہی نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عقیدہ بھی ہے، پاکستان کے قیام کیلئے لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان عالم اسلام کا دھڑکتا دل اور دنیا بھر کے مسلمانوں کی امیدوں کا مرکز ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم عزم کرتے ہیں کہ زندگی کی آخری سانس اور خون کے آخری قطرے تک پاکستان کی حفاظت کریں گے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2PQ9tuj

0 comments:

Popular Posts Khyber Times