
سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جانے کیلئے بھارتی حکومت کلیئرنس درخواست دیدی۔
سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب کیلئے پاکستان آنے کی تیاری پکڑ لی ہے، سابق کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھونے پاکستان جانے کیلئے بھارتی حکومت کو کلیئرنس درخواست دیدی، حکومت سے کلیئرنس اور اجازت ملی تو سدھو افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے ۔
واضح رہے کہ سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو کرتار پور راہداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی اور پاکستان آنے کی حامی بھری تھی، وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر سدھو کرتار پورراہداری کی افتتاحی تقریب میں آئیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NwhH9j
0 comments: