Saturday, November 2, 2019

’حلوہ مارچ‘ کی بدبو سے تعفن پھیل گیا ہے اور صفائی کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنا پڑ رہے ہیں: فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ’حلوہ مارچ‘ کی بدبو سے تعفن پھیل گیا ہے اور صفائی کے لیے کروڑوں روپے مختص کرنا پڑ رہے ہیں۔

آزادی مارچ کے اسلام آباد میں پڑاؤ پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’حلوہ مارچ‘ کے دوسرے دن بدبو سے پشاور موڑ کے گردو نواح میں تعفن پھیل گیا ہے اور CDA کو صفائ کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں جیسے کہ تحریک انصاف کے رضاکار کرتے تھے۔

فواد چوہدری نے مزید لکھا کہ مولانا فضل الرحمان اور تاجروں کی ہڑتال کا بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر فرق نہ پڑا، اسٹاک ایکسچینج تیزی سے آگے بڑھنے لگی ، ایک ماہ میں سٹاک ایکسچینج میں 2124 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنی ٹوئٹ میں کہاتھا کہ پی ٹی آئ حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا، ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ عمران خان نے یہ ہدایت کی ہے، ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/329erWC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times