
مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران تجارتی خسارے میں 33 فیصد کمی ہوئی، 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 7 ارب 78 کروڑڈالر ریکارڈ رہا۔ مشیر تجارت نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران برآمدات میں 3.6 فیصد اضافہ ہوا، 4ماہ میں برآمدات 7 ارب 52 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
مشیرتجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران درآمدات میں 19.3 فیصد کمی ہوئی، 4 ماہ میں درآمدات 15 ارب 30 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں، مشیرتجارت نے کہا کہ اکتوبرمیں برآمدات 6 فیصد اضافے سے 2 ارب ڈالررہیں، اکتوبرمیں درآمدات 17 فیصدکمی کے بعد 3 ارب 98 کروڑڈالررہیں، اکتوبرمیں تجارتی خسارہ 32 فیصدکمی سے ایک ارب 97 کروڑ ڈالر رہا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3383fL3
0 comments: