Friday, August 14, 2020

8 سالہ بچی خونخوار مگر مچھ کا نوالہ بن گئی، دل دہلا دینے والے واقعے کی تفصیلات آگئیں

سندھ کے ضلع سکھر میں 8 سالہ بچی خونخوار مگر مچھ کا نوالہ بن گئی
سندھ کے ضلع سکھر میں 8 سالہ بچی خونخوار مگر مچھ کا نوالہ بن گئی۔

دل دہلا دینے والا واقعہ صالح پٹ نارا کینال کے کنارے پیش آیا جہاں مگرمچھ 8سال کی بچی نگل گیا۔

والدین کا کہنا ہے کہ بچی نارا کینال کے کنارے پر تھی اس دوران مگرمچھ نے اسے اپنا شکار بنا لیا، مقامی لوگوں نے بچی کو بچانے کی کوشش بھی کی لیکن ان کی تمام تدبیریں ناکام رہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مگرمچھ کی لمبائی16 فٹ سے بھی زائد تھی اور بچی کو نگلنے کے بعد مگر مچھ پانی میں غائب ہوگیا۔

ذرائع محکمہ وائلڈلائف کا کہنا ہے کہ 300سے زائد مگر مچھ دریا میں موجود ہیں اس لیے لوگ ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31OKZqK

0 comments:

Popular Posts Khyber Times