Friday, August 14, 2020

یو اے ای اسرائیل معاہدے کے دوررس نتائج ہوں گے: ترجمان دفتر خارجہ

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے پر پاکستان کا موقف سامنے آ گیا ہے
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل معاہدے پر پاکستان کا موقف سامنے آ گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یو اے ای اسرائیل تعلقات کی بحالی کے معاہدے کو دیکھا۔

یو اے ای اسرائیل معاہدے کے دوررس نتائج ہوں گے۔ فلسطینیوں کے حق خودارادیت سے اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایران، فلسطین اور ترکی کی اسرائیل سے تعلقات پر متحدہ عرب امارات پر کڑی تنقید

اسرائیل سے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے پر فلسطین، ترکی اور ایران کے صدور نے متحدہ عرب امارات کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے حماس کے رہنما سے گفتگو میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین ہونے والے امن معاہدے کو مسترد کر دیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3kWDmaC

0 comments:

Popular Posts Khyber Times