Friday, August 14, 2020

شاہی خاندان کے آباء و اجداد کے زیر استعمال ایک چیز کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، حیران کن خبر آگئی

سعودی فرمانروا شاہ سلمان
سعودی کنگ شاہ عبد العزیز کے زیر استعمال ایک چیز کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، یہ نایاب تصویر انیسویں صدی کے تیسرے عشرے میں بنائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے90 سال پرانی ایک تاریخی تصویر جاری کی ہے جس میں وہ سعودی کنگ کا زیر استعمال ٹیلی فون بھی نظر آرہا ہے ۔

یہ تصویر گذشتہ صدی کے تیسرے عشرے کی ہے، اس تصویر کی خاص بات یہ ہے کہ بانی مملکت شاہ عبدالعزیز نے جب پہلی بار متحرک فون استعمال کیا تھا تو اس وقت یہ تصویر لی گئی تھی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ عبدالعزیز اکیڈمی نے بتایا ہے کہ شاہ عبدالعزیز نے پہلی بار متحرک فون 1350ھ بمطابق 1930میں استعمال کیا تھا۔

اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ تصویر میں نظر آنے والے فون کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کا تھا اور اس میں ریسیور ہوا کرتا تھا جبکہ فون کا ڈھانچہ صندوق نما تھا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iHMfCL

0 comments:

Popular Posts Khyber Times