Tuesday, July 7, 2020

پنجاب میں اسکولوں کی تعطیلات میں مزید توسیع، اب کب کھلیں گے؟ تاریخ کا اعلان کردیا

اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کردی ہے
پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید توسیع کردی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے لیے موسم گرم کی چھٹیوں میں 15جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پرائیویٹ اسکولز کی فیسوں میں اضافے سے متعلق خوشخبری آگئی، بالآخر والدین کی سن لی گئی

یاد رہےکہ لاہور ہائی کورٹ میں پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے فیسوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی نے اسکولوں کی جانب سے آٹھ فیصد اضافے کی واپسی کا نوٹیفکیشن پیش کر دیا۔

لاہورہائیکورٹ کے روبرو پرائیوٹ اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے والدین کے وکیل صفدر شاہین پیرزادہ نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے پرائیوٹ اسکولوں کو پانچ سے آٹھ فیصد تک فیسوں میں اضافہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/38z32UJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times