Thursday, December 20, 2018

اوچ شریف میں سکول رکشہ اور مسافر وین کی ٹکر سے 12 طلباء سمیت 20 افراد زخمی

اوچ شریف میں سکول رکشہ اور مسافر وین کی ٹکر سے 12 طلباء سمیت 20 افراد زخمی
رسول واہ کے قریب سکول رکشہ اور مسافر وین میں ٹکر کے باعث رکشہ میں سوار 12 طلباء سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

اوچ شریف کے نواحی علاقہ رسول واہ کے قریب تیز رفتاری، اوور لوڈنگ اور دھند کے باعث مسافر وین اور سکول رکشہ میں ٹکر کے باعث رکشہ میں سوار 12 طلباء اور اور وین کے 8 مسافر زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق رکشہ ڈرائیور سمیت 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اوور لوڈنگ کے باعث پیش آیا، رکشہ میں 20 طلباء سوار تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2V16UXx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times