Tuesday, July 7, 2020

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد، مزید اہم تفصیلات جانئے

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کی جےآئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی ہے
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کی جانے والی لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کی جےآئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی۔

جے آئی ٹی کے مطابق ملزم 98 افراد کےقتل میں واسطہ اور بالواسطہ ملوث رہا ہے۔ ملزم کو56مقدمات کا سامنا ہے۔ملزم کے غیرملکی بینکوں میں لاکھوں درہم کے اثاثے موجود ہیں۔

جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف علی زرداری ،اُن کی بہن فریال تالپورسمیت پیپلزپارٹی کے کسی بھی موجودہ رکن اسمبلی کا نام موجود نہیں ہے، لیاری گینگ وار کےعزیربلوچ کی 35 صفحات پر مشتمل جےآئی ٹی رپورٹ سامنےآگئی۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن رپورٹ کے مطابق عزیر بلوچ نے198 افراد کے قتل کا اعتراف کیا۔ ان افراد کے قتل میں واسطہ اور بالواسطہ ملوث رہا۔

عزیر بلوچ نے اعتراف کیاکہ اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے مارچ 2013میں ارشد پپو کو قتل کرایا۔

عزیر بلوچ نے کراچی کی شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں مخالف سیاسی جماعت کو بھتہ دینے کے شبے پر قتل کا اعتراف کیا۔

عزیر بلوچ کے کہنے پر جبار لنگڑا کے ذریعے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں11افراد کو قتل کرایا۔ جے آئی ٹی کے مطابق عزیر بلوچ نے 2012میں لیاری آپریشن کے دوران اپنے کارندوں کو پولیس کے خلا ف مزاحمت کا حکم دیا

مزید پڑھیں: عزیر بلوچ، سانحہ بلدیہ اور نثار مورائی کی جے آئی ٹیز پبلک، سنسنی خیز انکشافات

جے آئی ٹی میں عزیربلوچ، گینگ گروپ اور ایم کیوایم کے درمیان رابطوں کا بھی انکشاف ہواہے۔ عزیربلوچ نے پیپلزپارٹی کونسلرز اور تھانوں پر حملوں کا بھی اعتراف کیا۔

عزیر بلوچ کے دبئی کے بینکوں میں ساڑھے 10لاکھ درہم موجود تھے۔ ملزم کے لاکھوں درہم کی مالیت کی گاڑی اوردوست، بھائی اور سالے کے نام پر مسقط میں گھر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزم کی بیوی کے نام پر گودام اور بھینوں کا تبیلہ ہونے کا انکشاف بھی ہواہے۔ ملزم کے پاکستان میں کروڑ روں روپے مالیت کے گھر اور پلاٹس ہونے کا بھی انکشاف ہواہے۔

عزیر بلوچ لیاری میں جس گھر میں مقیم تھا۔اُس کی مالیت بھی کروڑوں میں ہے۔ جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف علی زرداری، اُن کی بہن فریال تالپورسمیت پیپلزپارٹی کے کسی بھی موجودہ رکن اسمبلی کا نام موجود نہیں ہے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3iC3I0a

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times