
منصوبہ بندی، ترقی اوراصلاحات کے وزیرمخدو م خسرو بختیار اور چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے نائب چیئرمین نینگ جیز نے بیجنگ میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق مشترکہ تعاون کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔
فریقین نے باہمی تعاون کے لئے چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت واضح کی اور مشترکہ تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس کے بعد منصوبے میں ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا۔
فریقین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے طویل مدت منصوبے ، توانائی کے شعبے میں تعاون، آمدورفت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، گوادراورصنعتی تعاون کے شعبوں میں پیشرفت کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے توانائی کے شعبے میں تعاون اورآمدورفت کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے منصوبوں میں پیشرفت پراطمینان کااظہارکیا اور گوادربندرگاہ اورصنعتی تعاون کے منصوبوں پرکام کی رفتارتیز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔
انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت مختلف منصوبوں پرموثرعملدرآمداور اُنکی بروقت تکمیل کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پربھی بات چیت کی۔
فریقین نے دوطرفہ اقتصادی تعاون اوردونوںملکوں کے درمیان آزمودہ اورتذویراتی شراکت داری کے فروغ کے طریقوں پرعملدرآمدسے متعلق معاملات پربھی بات چیت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں http://bit.ly/2T0KSCl
0 comments: