Thursday, July 23, 2020

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی ہوئی، سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہو گئی
انٹربینک میں کاروبار کےآغازمیں ڈالرکی قدرمیں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں صبح سویرے مندی کا رجحان بھی پیدا ہوگیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہو گئی ہے جس کے بعد ڈالر 167 روپے 45 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس 37 ہزار 578 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ دیر کے بعد اس میں 128 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 37 ہزار 450 کی سطح پرآگیاہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32QWC2G

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times