
نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ہلال احمر کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کے باوجود سمجھ نہیں آیا کہاں سے کورونا لگا، امکان ہے کہ سانس یا خوراک کے ذریعے وائرس جسم میں داخل ہوا ہو۔
انہوں نے کہا کہ ’کورونا کے حوالے سے اگر گھریلو ٹوٹکے استعمال کرنے ہیں تو ڈاکٹر سے مشورہ ضرور لیں‘۔ ابرار الحق کا مزید کہنا تھا کہ قوم کورونا کے معاملےکو سنجیدگی سےونہیں لے رہی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بتایا کہ ’صبح فجر تک میری طبیعت بہت خراب تھی، پسلیوں میں تکلیف تھی اور سانس لیتے وقت پھیپڑوں پر زور پڑ رہا تھا‘۔
رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ’ابھی تھوڑا سا بخار ہے، امید ہے وہ بھی جلد ختم ہوجائے گا، والدین کی طبیعت بھی پہلے سے کافی بہتر ہوئی ہے۔ فیصل سبزواری نے بتایا کہ ڈاکٹرز سے پوچھ کر دوا لے رہا ہوں اور علاج کے لیے کوئی ٹوٹکا استعمال نہیں کررہا۔
یاد رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم کے رہنما نے تصدیق کی تھی کہ اُن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جب کہ اُس سے پہلے گلوکار ابرار الحق نے بتایا تھا کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3f0CH3Q
0 comments: