Thursday, July 23, 2020

پرائیویٹ سکولوں کو سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم کا اہم بیان

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز 15 ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔
پرائیویٹ سکولوں کو سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت کے حوالے سے وفاقی وزیر تعلیم کا اہم بیان سامنے اگیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے واضح کیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز 15 ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم تعلیم شفقت محمود سے صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس دوران تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر نے وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں کی بندش سے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا اور کہا کہ بچوں کا قیمتی سال ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

وزیرتعلیم نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو10اگست سے اساتذہ اور تعلیمی سٹاف بلانے کی اجازت ہے جبکہ تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ سٹیٹ بینک سے نجی تعلیمی اداروں کوقرض دلائے جانے کی سفارش بھی کی ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ZUs3aa

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times