Saturday, June 6, 2020

امریکی خاتون سنتھیا رچی کے پیپلز پارٹی رہنماؤں پر الزامات، سنتھیا رچی کا رحمان ملک پر زیاددتی کا الزام

سنتھیا رچی اور رحمان ملک
پاکستان میں مقیم امریکی خاتون سنتھیا رچی نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کردی۔ پیپلزپارٹی رہنماؤں نے تردید کر دی سچ ہے یا جھوٹ غیر ملکی صحافی نے اچانک الزامات کی بوچھاڑ کیوں کی؟ سوالات اُٹھنے لگے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں سنتھیا رچی نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، سابق وزیرصحت مخدوم شہاب الدین پر سنگین الزامات لگائے۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ دوہزار گیارہ میں وہ اپنے ویزے سے متعلق بات چیت کے لئے منسٹرانکلیو میں رحمان ملک کے گھر گئیں تو انہیں نشہ آور مشروب پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ چُپ اس لیے رہی کہ اس وقت کے وزیرداخلہ کے خلاف آواز اٹھاتی تو کون مدد کرتا۔

سنتھیا رچی کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ اسی وقت کے آس پاس پیش آیا تھا جب ایبٹ آباد میں القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کی ہلاکت ہوئی تھی اور پاکستان اور امریکہ کے تعلقات سازگار نہیں تھے۔

سنتھیا رچی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے تب دست درازی کی جب وہ ایوان صدر میں مقیم تھے۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری کو ٹیگ کر کے اپیل کہ کہ ’اپنے لوگوں سے کہیں کہ میری فیملی کا پیچھا چھوڑ دیں۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ گذشتہ چند دنوں میں انھوں نے جو کچھ ٹوئٹر پر شیئر کیے، اس کے ان کے پاس شواہد موجود ہیں۔

پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے سنتھیارچی کے الزامات کی تردید کی ہے۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حال ہی میں وہ پہلی اور آخری مرتبہ سنتھیا سے ملے تھے اور اس سے قبل وہ انہیں جانتے تک نہیں تھے۔

چند روز قبل خاتون نے شہید بےنظیر پر عجیب وغریب الزامات لگائے، کوئی بھی شہید بی بی پرالزام برداشت نہیں کرسکتا۔

رحمان ملک نے کہا کہ وہ خاتون کے بے ہودہ الزامات کا جوابات دینے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/3gZJqwT

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times