
نیپال کی پارلیمنٹ میں نقشے کے لیے دوتہائی اکثریت سےترمیمی بل منظور کرلیا، نئے نقشے میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جو بھارت کے ساتھ متنازع ہیں۔
دوسری جانب بھارت نے نیپال کے نئے نقشےکویک طرفہ قرار دےکر مسترد کر دیا ہے۔
نیپال نے نیا نقشہ گزشتہ ماہ شائع کیا تھا، نئے نقشے کی منظوری کی خوشی میں کھٹمنڈو میں شہریوں نے شمعیں روشن کیں۔
نیپال کے سابق وزیر اعظم پراچندا کا کہنا ہے نیپال معاملےکو پیچیدہ بنانا نہیں چاہتا، پرامن تصفیہ چاہتا ہے، چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ متنازع مسائل پرامن طریقےسےحل ہوں۔
خیال رہے کہ لیپولیخ کا علاقہ چین، نیپال اور بھارت کی سرحدوں سے متصل ہے، نیپال بھارت کے اس اقدام کے بعد ناراض ہے جب لیپولیخ میں قبضے کے معاملے پر نیپال میں بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2B91tjD
0 comments: