Saturday, June 13, 2020

قبرستانوں میں‌ ہونے والی تدفین کے اعدادوشمار جاری، شہرِ قائد میں کورونا کے خطرات منڈلانے لگے

کے ایم سی کی جانب سے قبرستانوں میں‌ ہونے والی تدفین کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ہیں
شہر قائد میں کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی، کے ایم سی کی جانب سے قبرستانوں میں‌ ہونے والی تدفین کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔

کراچی میں کورونا وائرس سے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، کے ایم سی کی جانب سے قبرستانوں میں‌ ہونے والی تدفین کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے ہیں۔

کے ایم سی کے مطابق یکم جون سے 10 جون تک 1300 سے زائد اموات ہوئیں، گزشتہ سال جون کے 30 دنوں میں 2375 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

کے ایم سی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی میں 40 فیصد اموات میں اضافہ ہوا ہے، 10 رمضان کے بعد سے صورتحال خراب ہوئی جبکہ کراچی میں قبرستانوں کی مجموعی تعداد 208 ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں کورونا کیسز بڑھتے ہی آکسیجن سلنڈرز نایاب ہوگئے، 5 ہزار روپے والے آکسیجن سلنڈر کی قیمت 30 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

متاثرین کا کہنا تھا کہ خالی سلنڈر بھرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، ہر وقت آکسیجن دستیاب نہیں ہوتی، آکسیجن کی 24 گھنٹے فراہمی یقینی بنائی جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ABUDmS

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times