
ہنڈڈرڈ انڈیکس میں آٹھ سو بیس پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کا آغاز انتہائی مندی سے ہوا ہے۔ ہنڈرڈ انڈیکس 42,323.30پوائنٹس سے کم ہوکر41,502.55تک گرگیا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس میں آٹھ سو بیس پوائنٹس کی ریکارڈ کمی دیکھی گئی۔ تاہم گراوٹ کے بعد اب معمولی بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس اس وقت ستاون پوائنٹس کی برتری کے ساتھ 41,560.49پر ٹریڈ کررہا ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت بھی تین پیسے بڑھ گئی ہےانٹربینک میں ڈالر 154.89 سے بڑھ کر 154.92 روپے کا ہوگیا۔
یاد رہے کہ تین روز میں امریکی خام تیل کی قیمت میں تین ڈالر اور بیس سینٹ اضافہ ہوگیا ہے۔ صرف آج کے دن امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر51سینٹ اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی امریکی خام تیل کی قیمت 64 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36stT37
0 comments: